ہری پور جیل میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دے دی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 15 فروری 2018 11:48

ہری پور جیل میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دے دی گئی
ہری پور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری۔2018ء) ہری پور سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مجرم سیف الاسلام نے 2003میں ایک جرگے پر فائرنگ کرکے 3افراد کوقتل کیا تھا،سیف الاسلام کو آج صبح 6:30 بجے تختہ دار پر لٹکا یا گیا۔

(جاری ہے)

سیشن کورٹ مردان نے مجرم کو3بارپھانسی کی سزا سنائی تھی جو کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی بحال رکھی۔

سیف الاسلام کی رحم کی استدعا کو صدر پاکستان نے رد کیا اور آرمی چیف نے دیگر پھانسی کی سزاﺅں میں سیف الاسلام کی پھانسی کی توثیق کی جبکہ فریقین میں مصالحت کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی تھی۔سیف الاسلام کے ورثاءکو بھی اطلاع دی گئی ہے جبکہ تمام قانونی کارروائیوں کے بعد سیف الاسلام کی میت ورثاءکے حوالے کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :