سون پری کی فروٹی اب باقاعدہ فلم انڈسٹری کی ہیروئن بن چکی ہے

2016ء میں انہوں نے تامل فلم میں ڈیبیو سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا

جمعرات 15 فروری 2018 11:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) ماضی میں بھارتی ڈرامے سون پری نے بچوں میں بے حد مقولیت حاصل کی-اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی بچی فروٹی تنوری ہیگجز نے اپنی بہترین اداکاری کی ذریعے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی دھاک بھی بٹھا لی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک اور ڈرومے شاکا لاکا بوم بوم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے 9 سال کی عمر میں مادھوری ڈکشت کے ساتھ بطور چائلڈ سٹار بھی کام کیا۔2016ء میں انہوں نے تامل فلم میں ڈیبیو سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، فلم میں انہوں نے ایک نفیساتی مشعوقہ کا کردار ادا کیا جو ایک ڈاکٹر کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔سون پری کی فروٹی اب باقاعدہ فلم انڈسٹری کی ہیروئن بن چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :