کویت، 65 سال سے زیادہ عمرکے غیر ملکیوں کی ملازمت ختم کرنے کی ہدایت

جمعرات 15 فروری 2018 11:10

کویت سٹی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) کویتی ادارہ سول سروس نے تمام وزارتوں، سرکاری محکموں اوور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ 65 سال اور زائد عمر کے تمام غیر ملکیوں کی ملازمت ختم کی جائے۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی ہدایت کے بعد سرکاری ادارے اپنے ریٹائرڈ غیرملکی ملازمین کی خدمات سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ بعض سرکاری ادارے اہم عہدوں پر فائز غیرملکی ملازمین کو ریٹائر کرنے کے بعد جزوی وقتی ملازمت پر رکھ لیتے تھے اور ان کی خدمات سے فائدہ اٹھاتے تھے۔ ادارہ سول سروس نے 65 سال کے غیرملکی ملازمین کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :