سوشل میڈیاپر چلنے والی حج وعمرہ لاٹری کی حقیقت کیا نکلی

جمعرات 15 فروری 2018 10:50

سوشل میڈیاپر چلنے والی حج وعمرہ لاٹری کی حقیقت کیا نکلی
قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) مصر میں سعودی عرب کے سفیر اور عرب لیگ میں مملکت کے مستقل مندوب برائے سفارتی امور احمد عبدالعزیز قطان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی عمرہ و حج لاٹری کی کوئی حقیقت نہیں۔

(جاری ہے)

مصری ذرائع ابلاگ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قطان نے کہا کہ واٹس اپ ، فیس بک اور ٹویٹر پر نامعلوم افراد کی جانب سے جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں عمرہ و حج لاٹری کی کوئی حقیقت نہیں ، تمام خبریں بے بنیاد ہیں ان پر توجہ نہ دی جائے۔ مملکت کی جانب سے متعلقہ اداروں کو متنبہ کر دیا گیا ہے کہ اس قسم کی افواہوں کا سعودی عرب سے کوئی تعلق نہیں افواہوں کو پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :