ترکی روس سے میزائل خریدنے کے معاہدہ پر اپنی پوزیشن واضح کرے، نیٹو سربراہ

جمعرات 15 فروری 2018 10:40

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) ترکی اور روس کے درمیان طے پانے والے ایک دفاعی معاہدے کے تحت ترکی روس سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل خریدے گا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوآن نے اپنے ملک کے ایئر ڈیفنس نظام کو مضبوط بنانے کے لئے روس سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام ایس 400 ٹرائمف خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ 2.5 ارب امریکی ڈالر مالیت کا ہے۔تاہم ابھی تک یہ بات مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ آیا ترکی اس معاہدے کو مکمل کر چکا ہے یا ابھی اس پر عملدرآمد کرنا باقی ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جین سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ترکی کو اس معاہدے کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :