نیب نے نواز شریف کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کر دیے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 15 فروری 2018 09:59

نیب نے نواز شریف کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کر دیے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری۔2018ء) نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

نیب نے لندن سے 10 کمپنیوں کا ریکارڈر حاصل کیاہے یہ ریکارڈ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے پتے پر حاصل کیا گیا، حاصل کردہ ریکارڈر کی نوٹری پبلک اور ہائی کمیشن سے تصدیق کرائی گئی۔ضمنی ریفرنس میں نیب نے جے آئی ٹی رپورٹ کا حوالہ دیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق حسین نواز ان کمپنیوں کے ڈائریکٹر رہے، العزیزیہ اسٹیل ملز ضمنی ریفرنس میں نیب نے شریف خاندان کی تقاریر اور بیانات کو ریکارڈر کا حصہ بنایا،نیب نے ہل میٹلزاورالعزیزیہ ضمنی ریفرنس میں نواز شریف کی تقاریر کو بھی شامل کیا۔

متعلقہ عنوان :