سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت آج پھر ہو گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 15 فروری 2018 09:59

سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت آج پھر ہو گی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری۔2018ء) سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف دائر مختلف آئینی درخواستوں کی سماعت کررہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ اگر یہ ڈکلریشن ہو جاتا ہے کہ نواز شریف پارٹی سربراہ نہیں رہے تو سینیٹ کے ٹکٹوں کا کیا ہوگا؟ سپریم کورٹ نے 1997میں 14ویں ترمیم کی پارلیمانی بحث کا ریکارڈ جبکہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ( ن) اور تحریک انصاف کی طرف سے سینیٹ الیکشن کے لیے جاری پارٹی ٹکٹس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :