امریکی ریاست فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک، متعدد زخمی، فائرنگ کرنے والا سکول کا سابق طالبعلم گرفتار

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 15 فروری 2018 09:49

امریکی ریاست فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک، متعدد زخمی، ..
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2018ء) امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ میں ایک ہائی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق  ریاست فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ میں 19 سالہ طالبعلم نے اسکول میں فائرنگ کر کے 17 افراد کو ہلاک کر دیا، پولیس نے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا، اسکی شناخت 19 سالہ نکولوس کروز کے نام سے ہوئی ہے جسے اسکول سے نکالا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے فائرنگ کرنے سے پہلے فائر الارم بجایا جس سے افراتفری پھیل گئی،  اس نے اسکول کے باہر فائرنگ شروع کی اور تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس کے بعد وہ عمارت میں داخل ہوا اور 12 افراد کو ہلاک کیا جبکہ دو افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔اسکے پاس ایک رائفل اور لاتعداد میگزینز تھے۔