افغانستان چھوڑ دیں، مذاکرات کا راستہ اپنائیں،افغان طالبان کا امریکیوں کے نام کھلا خط

جمعرات 15 فروری 2018 02:00

افغانستان چھوڑ دیں، مذاکرات کا راستہ اپنائیں،افغان طالبان کا امریکیوں ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) افغان طالبان نے امریکی عوام اور کانگریس ارکان کے نام کھلا خط لکھا ہے کہ امریکی فوج افغانستان سے نکل جائے کیونکہ افغان مسئلہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امریکی عوام اور کانگریس کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اپنی حکومت پر دبائو ڈالیں کہ افغان مسئلہ کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔