ویلنٹائن ڈے پر ایک کمپنی نے بے وفا محبوب سے بدلا لینے کے لیے انوکھی چیز متعارف کر ا دی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 14 فروری 2018 23:51

ویلنٹائن ڈے پر ایک کمپنی نے بے وفا محبوب سے  بدلا لینے کے لیے   انوکھی ..

ویلنٹائن ڈے جسے محبت اور خوشی کا تہوار کہا جاتا ہے، ایسےتنہا لوگوں پر کافی گراں گزرتا ہے جنہیں ان کے  سابقہ ساتھی کسی اور کے لیے چھوڑ کر چلے گئے ہوں۔ ایسے لوگوں کے دل میں ٹھنڈ ڈالنے کے لیے ایک کمپنی نے انوکھی چیز متعارف کرائی ہے، جس سے ویلنٹائن ڈے پر لوگ بے وفا محبوب کو حقیقت میں پاؤں میں روند سکیں گے۔
ایک کمپنی نے ” اینٹی ویلنٹائن  ڈے ان سول“ متعارف کرائے ہیں۔

جوتوں کے ان مخصوص تلوں سے  صارفین حقیقت میں خود کو چھوڑ جانے والوں کو پاؤں میں روندھ کر دل میں ٹھنڈ ڈال سکیں گے۔
اس کے لیے صارفین کو کمپنی کے پاس ایک تصویر بھیجنی پڑے گی۔ کمپنی اس تصویر کو جوتوں کے ایک تلوے پر پرنٹ کر کے واپس بھیجے گی۔ صارفین ان تلوں کو اپنے جوتوں کے اندر رکھ کر اور جوتے پہن کر بے وفا محبوب کو پاؤں میں روند سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


جوتوں کے تلوں میں کسی کی تصویر رکھنا اگرچہ پاگل پن لگتا ہے لیکن یہ پاگل پن نیا نہیں ہے۔ کمپنی نے یہ خیال قدم مصری تہذیب سے لیا ہے۔ قدیم مصر میں لوگ اپنے دشمن کی تصویر یا نشان کو جوتوں کے تلوں میں رکھتے تھے اور سمجھتے تھے اس سے دشمن  مغلوب ہو  جائے گا۔
کمپنی کا ارادہ تھا کہ پہلے اس طرح کے صرف 25 تلوے بنائے جائیں گے۔ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ جو بھی 8 فروری تک انہیں تصویریں بھجوا دے گا، انہیں تلوں پر پرنت کر دیا جائے گا لیکن لوگوں کی زیادہ دلچسپی کے باعث کمپنی نے یہ اس تاریخ کو 14 فروری تک بڑھا دیا۔ کمپنی نے ان تلوں کی قیمت 10 پاؤنڈ رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :