قانونی معاونت فراہم کرنے والی کمپنی نے ویلنٹائن کے موقع پر مفت طلاق کی پیش کش کر دی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 14 فروری 2018 23:50

قانونی معاونت فراہم کرنے والی کمپنی نے ویلنٹائن کے موقع پر مفت طلاق ..

آرکنساس کی ایک قانونی معاونت فراہم کرنے والی کمپنی نے ویلنٹائن ڈے  پر ایک مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔ اس مقابلے میں کمپنی جو انعام دیا جائے گا  وہ ہے ”مفت طلاق“۔
نارتھ لٹل راک میں واقع کمپنی ولسن اینڈ ہوبرٹ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا ہے کہ اُن کی ویب سائٹ کا وزٹ کرنے والوں میں سے  ایک خوش نصیب ”مفت طلاق“ کا انعام حاصل کرے گا۔  کمپنی کا کہنا ہے کہ عام حالات میں وہ 985 ڈالر میں طلاق کا کیس لیتے ہیں۔

(جاری ہے)


کمپنی نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ”ویلنٹائن ڈے کے اعزاز میں ہم ایک خوش قسمت فاتح کو مفت طلاق کا موقع دے رہے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ مفت طلاق کے خواہشمند اپنے یا اپنے دوستوں یا جاننے والوں کی طرف سے اپلائی کر سکتے ہیں۔ اپلائی کرنے والوں کو صرف ایک سوال کا جواب دینا پڑے گا کہ اہیں مفت طلاق کیوں دی جائے؟
کمپنی کا کہنا ہے کہ ابھی تک انہیں مفت طلاق کے لیے 40 درخواستیں آ چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :