حیدرآباد میں واسا کی علامتی ہڑتال ،آج پانی کی فراہمی معطل کی جائے گی

بدھ 14 فروری 2018 23:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) حیدرآباد میں واسا کی علامتی ہڑتال ، سڑکوں پر گٹر کا پانی بہنے لگا ، آج پانی کی فراہمی معطل کی جائے گی ،واجبات و تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بطور احتجاج ایچ ڈی اے ورکرز یونین سی بی اے کی جانب سے احتجاج جاری ہے ، واسا کے ملازمین نے بھوک ہڑتال کی اور صبح8بجے سی12بجے دوپہر تک نکاسی آب کے پمپنگ اسٹیشن بند رکھے جس کی وجہ سے شہر کی متعدد سڑکوں جن میں مصروف شاہرائیں بھی شامل ہیں گٹر کا پانی ابل کر باہر نکلنے لگا لطیف آباد انڈر پاس کے نیچے بھی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا گندے پانی کے جمع ہو نے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو ئی ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے جنرل سکریٹری عبدالقیوم بھٹی نے تلسی داس روڈ اور دیگر مقامات پر احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہو ئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی فوری طور پر کرے ہمیں ہمارا قانونی حق دیا جائے تاکہ ملازمین کسی معاشی تنگی کے بغیر اپنے فرائض کی ادائیگی کریں انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر واجبات ادا نہیں کئے گئے تو جمعرات سے نکاسی آب کے پمپنگ اسٹیشنوں پرتالے ڈالے دیئے جائیں گے اور فراہمی آب کا نظام بھی معطل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :