رینجرز کی جانب سے اورنگی ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بدھ 14 فروری 2018 23:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے اورنگی ٹائون کے علاقے سیکٹر ڈی فائیو نزد الخدمت ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کا بنیادی مقصد مستحق افراد کو مفت طبی امداد فراہم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر رینجرز اور سول ماہر ڈاکٹرز نے 1500 سے زائد مریضوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، کو مفت طبی سہولیات اور ادویات فراہم کیں۔ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت لیبارٹریز ٹیسٹ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ اہل علاقہ کی جانب سے پاکستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کو بے حد سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :