رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاںِ، 4 ملزمان گرفتار

بدھ 14 فروری 2018 23:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹول پلازہ گڈاپ ٹائون کے علاقے میں رینجرز نے دوران اسنیپ چیکنگ 2 ملزمان شاہد اور محمد ذیشان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے سوزوکی پک اپ میں چھپایا گیا 1500 لیٹر ایرانی ڈیزل بھی برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک اور کارروائی میں رینجرز نے ملیر سٹی کے علاقے سے ملزم نوید کو گرفتار کیا جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ایک دوسری کارروائی میں رینجرز نے کورنگی کے علاقے سے ملزم عابد حسین مگسی کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن، اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔ 2 ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس جبکہ 2 ملزمان کو بمعہ غیر قانونی ڈیزل کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :