ضلع ہرنائی سمیت صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا ہے ،رکن صوبائی اسمبلی عبدالرحیم زیارتوال

بدھ 14 فروری 2018 23:30

ہرنائی۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر رکن صوبائی اسمبلی عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ ملک کو ہرقسم کے بحرانوں سے نجات دلانے اور ترقی و خوشحالی کے منزل مقصود حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے ساتھ ساتھ آئین وقانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی قوموں کی برابری کو یقینی بنانے اور ہر شعبہ زندگی میں تمام عوام کو بلا امتیاز انصاف کی فراہمی سے ممکن ہے اور اس کے بغیر کوئی چارہ کارنہیںہے پشتونخوامیپ نے اپنے دور اقتدار میں جتنے ترقیاتی کام کئے ماضی میں انکا مثال نہیں ملتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہرنائی میں نو تعمیر شدہ ضلعی کمپلیکس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا عبدالرحیم زیارتوال نے سابق صوبائی ملک سلطان ترین ، ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی ، ڈسٹرکٹ چیئرمین شاہ جہان پھٹان کے ہمراہ ضلع کمپلیکس کا بقاعدہ افتتاح کیا اس موقع ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد عارف ترین ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر غوث اللہ ،پر چیئرمین مونسپل کمیٹی ہرنائی عبدالرزاق ترین ، ایس پی سردار ہاشم خان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی ، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی عصمت اللہ ترین ، پشتونخوامیپ ضلع کے ضلعی عہدیداران محمد نعیم ، خیروافغان ، ضلع کونسل کے ممبران حاجی حقداد ترین ، حاجی جان محمد ترین ، ضلع زکواة چیئرمین حاجی اعظم جان بخاری ،ملک عبدالسلام عبدلانی ، محمد نواز ترین ، ملک کالو میانی ، ملک شاہ اعظم ترین یوسی صدر ون کے چیئرمین دوست محمد ترین سمیت پشتونخوامیپ کے کارکن کثیرتعداد میں موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ ضلع ہرنائی سمیت صوبہ بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کرائے ہے جنکی تکمیل سے عوام کے مسائل حل ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر ضلعی محکموں کے آفیسران پر زوردیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سرانجام دیں کر ضلع ہرنائی میں امن وامان کے قیام اور تمام ضلعی محکموں خصوصاًً تعلیم اور صحت کی فعالیت پر خصوصی توجہ دی جائے ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی نے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرحیم زیارتوال کو ضلعی محکموں اور ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :