دہشت گردی وتخریب کاری کی ہرشکل قابل مذمت ہے، ہم کسی کو معاشرے میں خوف وہراس پھیلانے ..
تازہ ترین : 1

دہشت گردی وتخریب کاری کی ہرشکل قابل مذمت ہے، ہم کسی کو معاشرے میں خوف وہراس پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے ،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی

کوئٹہ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی وتخریب کاری کی ہرشکل قابل مذمت ہے ہم کسی کو معاشرے میں خوف وہراس پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد ازجلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ انکوکیفر کردار تک پہنچایا جائے ،،گورنر نے شہید اہلکاران کے لواحیقین ہے اظہار ہمداردی وافسوس کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/02/2018 - 23:30:18

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :