صوبائی مشیر خوراک میر ضیاء لانگو کی نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت
تازہ ترین : 1

صوبائی مشیر خوراک میر ضیاء لانگو کی نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت

کوئٹہ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) صوبائی مشیر خوراک میر ضیاء لانگو نے نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاران کا خون ہر گز رائیگاں نہیں جائے گا اور اس واقعہ میں ملوث دہشت گردون کو جلد ہی گرفتار کرکے ان کے انجام تک پہنچادیاجائے گا۔ انہوں نے شہید اہلکاران کے لواحقین سے اظہار تعزیت و افسوس اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/02/2018 - 23:30:18

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :