انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پس پشت ڈال کر جدید ترقی کے اہداف کا حصول ممکن نہیں ،صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی پرنس علی احمد بلوچ

بدھ 14 فروری 2018 23:30

کوئٹہ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی پرنس علی احمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے بیلہ اوتھل اور حب میں نئے آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ قائم کئے جائیں گے آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ میں بنیادی چیزوں کا فقدان ہے ادارے کی بہتری کے لئے کام کرنے کی غیر معمولی گنجائش موجود ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پس پشت ڈال کر جدید ترقی کے اہداف کا حصول ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ٹی انسٹی ٹیوشن کوئٹہ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پرنس علی بلوچ نے آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور بنیادی سہولیات اور ضروری اشیاء کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بلوچستان میں سرکاری امور کی فوری انجام دہی ریکارڈ کی ترتیب کے لئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے حکمت عملی مرتب کرنے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :