نوجوانوں کے مقابلہ حسن خطاطی میں شرکت کیلئے 309فن پارے مل چکے ہیں۔عرفان صدیقی

نماہرخطاطوں پر مشتمل جیوری 90 فن پاروں میں سے اٹھارہ بہترین شہہ پارے منتخب کرے گین

بدھ 14 فروری 2018 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) رواں ماہ کے آخری ہفتے میں قومی مقابلہ حسن خطاطی کے لئے ملک بھر سے موصول ہونے والے 309فن پاروں میں سے 90شہہ پاروںکا انتخاب کرلیاگیا ہے۔ قومی تاریخ وادبی ورثہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے بدھ کو گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ تمام فن پارے خطاطی کے تین اسلوب پر تیار ہوئے ہیں۔

ان میں سے ہر خط پر انعامات رکھے گئے ہیں۔ ماہرخطاطوں پر مشتمل جیوری چٴْنے گئے 90 فن پاروں میں سے اٹھارہ بہترین شہہ پاروں کا انتخاب کرکے اول، دوم، سوم کے علاوہ دیگر انعامات کا فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا، گلگت بلتستان، مظفر آباد اور دیگر دوردراز علاقوں کے نوجوان خطاطوں کے نہایت شاندار فن پارے موصول ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اتنی بڑی تعداد میں فن پاروں کا آنانہایت ہی حوصلہ افزا اور اطمنان بخش ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس مقابلے کا ایک مقصد برصغیر کے نامور خطاط عبدالمجید پرویں رقم کی خدمات کواجاگرکرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ خطاطی کے عظیم اسلامی فن کی حوصلہ افزائی ہو اور نوجوان اس فن کی طرف راغب ہوں۔ دور افتادہ علاقوں کے خطاطوں ، خصوصی افراداور خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی انعامات بھی رکھے جارہے ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ 23 سے 28 فروری تک منتخب فن پاروں کی نمائش ہوگی۔