سوشل میڈیا پر وکلاء کیخلاف منظم مہم چلانے والے افراد کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو درخواست

ڈائریکٹر ایف آئی اے شکیل درانی نے درخواست سائبر کرائم سیل کو بھجواتے ہوئے تحقیقات کے حکم دیدیا

بدھ 14 فروری 2018 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) سوشل میڈیا پر وکلائ کے خلاف منظم مہم چلانے والے افراد کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے وکلائ نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی اے ) کو تحقیقات کے لئے درخواست دے دی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے شکیل درانی نے درخواست سائبر کرائم سیل کو بھجواتے ہوئے تحقیقات کے حکم دے دیا۔

وکلائ ( آج ) جمعرات کو ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے وکیل فیصر جدون ایڈووکیٹ سمیت 250سے زائد وکلائ نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا ( فیس بک ) پر ایک پیج چلایا جا رہا ہے جس میں وکلائ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے جا رہے ہیں اور وکلائ کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، اس کی تحقیقات کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تا کہ وکالت کے پیشے کے تقدس کو برقرار رکھا جا سکے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد شکیل درانی نے درخواست سائبر کرائم سیل کو بھجوا دی۔ سائبر کرائم سیل کے انسپکٹر فاروق لطیف معاملے کی انکوائری کے لئے ( آج ) جمعرات کو وکلائ کے بیان ریکارڈ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :