عوام نواز شریف کے بیانیے کو انتہائی انہماک سے سن رہے ہیں وہ ووٹ کے تقدس کی بات کر رہے ہیں،سینیٹر آصف کرمانی

بدھ 14 فروری 2018 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عوام سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیانیے کو انتہائی انہماک سے سن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف ووٹ کے تقدس کی بات کر رہے ہیں، قائداعظم نے ووٹ کے ذریعے ملک حاصل کیا، نواز شریف ووٹ کی طاقت سے پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانا چاہتے ہیں، نواز شریف کا پیغام دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر آصف کرمانی نے بدھ کے روز اپنے ایک میڈیا بیان میں کیا۔۔

متعلقہ عنوان :