اسلام آباد پولیس کے 67افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی گئی،12سب انسپکٹر ز سے انسپکٹر،18اے ایس آئیز سے سب انسپکٹرزاور 37 ہیڈ کانسٹیبلز سے اے ایس آئی بنیں گے

بدھ 14 فروری 2018 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) انسپکٹر جنرل اسلام آبا دپولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے 67افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی۔ترقی پانے والے افسران میں 12سب انسپکٹر ز سے انسپکٹر،18اے ایس آئیز سے سب انسپکٹرزاور 37 ہیڈ کانسٹیبلز سے اے ایس آئی شامل ہیں۔آئی جی ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ابھی تمام افسران اگلے عہدوں میں چلے گئے ہیں اور سب کی ذمہ داریاں بھی مزیدبڑھ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل کی خصوصی ہدایات پر ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرز ناصرمحمود ستی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں 67افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی جبکہ 41افسران کو لسٹ ایف میں درج کیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے ترقیوں کے باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والے افسران جو سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدوں میں ترقی یاب ہوئے ان میںمحمد اعظم،عنایت الرحمن،سناب گل،لائق والی شاہ،محمد اکرم زید،سجاد حسین شاہ،کاظم حسین،امیر احمد خان،ولائیت خان،شاہد محمود،سید محمد،اور نور جمال شامل ہیں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدوں میں ترقی یاب ہونے والے افسران میں محمد نواز،علی اصغر،اجمل نواز،فیض جیلانی،محمد بنارس،غلام مصطفی،عبدالعیزیز،محمد وزیر،غلام رضا،فداحسین،تسنیم اقبال،قمر عباس،خالد جاوید،عقل بادشاہ،محمد ارشد،نواز احمد،ریاض احمد،فدامحمد اس کے علاوہ ہیڈ کانسٹیبلز سے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی پانے والے افسران میں غلام عباس،زبیر احمد،اعجاز الرحمن،محمد ارشد،عبدالقیوم،مومن خان،محمد ذوالفقار،احسان اللہ،محمد اعجاز،اشفاق احمد،سلطان محمود ،امیر مختار،شاہد حسین،مظہر حسین،محمد رزاق،ظہیر احمد،حق نواز،نصیر احمد،محمد عارف،اظہر محمود،امیر عباس،صابر خان،محمد اکرم،محمد قیصر،علی اکبر،عابد محمود،اکبر علی،توقیر احمد،محمد انور،صفدر علی،سعید اختر،عبدالستار،ریاست علی،ظفراللہ،محمد اشتیاق،افضل محمود شامل ہیں۔

ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کے لئے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آئی جی اسلام آباد نے دیگر افسران کے ہمراہ تمام افسران کو رینکس لگائے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ آج ہم سب کے لئے انتہائی خوشی کا دن ہے جس کے لئے آپ سب کو ہمیشہ انتظار رہتا ہے ،میں تمام ترقیاب ہونے والے جوانوں کو تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں،میں نے بطور آئی جی اسلام آباد چارج لیتے ہی فوری طورپر پرموشن کرنے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن ڈی ایس پی پرموشن کی وجہ سے کچھ دیر ہوئی،میں ڈی پی سی ممبران کو بھی مبارکباد دیتا ہوں اور ان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے دن رات محنت کر کے ان افسران کی ترقی کی،آئی جی نے کہا کہ ابھی تمام افسران اگلے عہدوں میں چلے گئے ہیں اور سب کی ذمہ داریاں بھی مزیدبڑھ گئی ہیں ۔

ابھی جو آپ کے کندھوں پر ذمہ داری آئی ہے اس سے ہم سب اور خصوصاً عوام الناس بہتری کی امید رکھے گی۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے اگلے عہدوں میں خوش اخلاقی،دل لگی،نیک نیتی اور لوگوں کی مدد کے جذبے سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور اسلام آباد کے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے آپ یہ سب کسی ایک شخص کے لئے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لئے کرو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایک مثالی پولیس بننا ہے ،ہم وفاق کی پولیس ہیں اور پورے ملک کی پولیس ہماری طرف دیکھتی ہے ،ہم نے اس لیول پر جانا ہے کہ سب ہمیں فالو کریںاور اس کے لئے ہمیں پولیس کے پانچ بنیادی اقدار پر عمل کرنا ہے،ان میں سب سے پہلی کہ ہمیں خدمت سے سرشار ہونا ہے ،ہم سب عوام کے خادم ہیں نہ کہ حاکم،آپ سب نے عوام کی عزت نفس کا احترام کرتے ہوئے اپنا کام پورا کرنا ہے ،دوسری قدر عوام دوست ہونا ہے ،تیسری قد ر پروفیشنلزم ہے ،جو کہ بہت اہم ہے اگر آپ کو اپنا کام اچھے طریقے سے آتا ہے تو محکمہ اور معاشرہ دونوں میں آپ کی عزت ہوگی،چوتھی قد ر قانون کا برابر اطلاق ہے جبکہ پانچویں قد ر کرپشن فری ہے اور اس سلسلہ میں زیرو ٹالرنس ہے ،سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ آپ سب افسران رز ق حلال کمائیں ،خود بھی حلال کھائیں اور اپنے بچوں کو بھی رزق حلال کھلائیں ۔

متعلقہ عنوان :