اسلام آبادتھا نہ سبز ی منڈی اور تھا نہ تر نو ل پولیس کی کارروائیاں ،سٹر یٹ کر ائم اور ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث دو گینگز کے 6ملزمان گرفتار

بدھ 14 فروری 2018 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) اسلام آبادتھا نہ سبز ی منڈی اور تھا نہ تر نو ل پولیس کی کارروائیاں ،سٹر یٹ کر ائم اور ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث دو گینگز کے 6ملزمان گرفتار، ایک افغا نی گینگ سٹر یٹ کر ائم ،جبکہ دوسرا گینگ ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث ہے ،ملزمان سے 08عدد چھینے گئے مو با ئل فون ، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ نا جا ئز دو پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کر کے مقدما ت درج کر لیے ۔

بدھ کوجاری کردہتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادنجیب الر حمن بگو ی نے سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی اور چھینے گئے مو با ئل فون کی بر آمد گی کا ٹا سک ایس پی انڈسٹر یل ایر یا لیا قت حیا ت نیاز ی کو دیا ، جنہو ں نے اے ایس پی انڈسٹر یل ایر یا عبد الوہا ب کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ سبز ی منڈی انسپکٹر اسجد محمود ،اے ایس آئیز محمد رشید ، عدیل شوکت ، عرفان عباس معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث تین رکنی افغا نی گر وہ کو گرفتار کر لیا ، ملزمان میں بلند اقبال ، مجیب اللہ اور حکمت اللہ شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے 08عدد چھینے گئے مو با ئل فون ، اسلحہ 02عدد پسٹل30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف تھا نہ سبز ی منڈی اسلام آ با د میں مقدما ت درج ہیں ، مزید تفتیش جاری ہے ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھا نہ سبز ی منڈی کے مختلف علا قوں سے مو با ئل فون چھیننے اور دو کا نو ں کے تا لے تو ڑ کر چوری کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے ،اسی طر ح ایس پی صدر محمد عامر خا ن نیازی نے ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ڈی ایس پی غلا م محمد با قر کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ تر نو ل انسپکٹر فیا ض شنو اری ، سب انسپکٹر محمد اقبال معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان میں محمد نیا ز، جا وید خا ن اور گل ولی شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ 02عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن و دیگر اشیا ء بر آمد کرلیں ۔

(جاری ہے)

مزید تفتیش جا ری ہے ،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔انہو ںنے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :