اسلام آ باد پولیس کی کا رروائیاں،سات جو اریو ں سمیت 19ملزمان گرفتار

بدھ 14 فروری 2018 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) اسلام آ باد پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران سات جو اریو ں سمیت 19ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہو ئی نقدی،آ لا ت قما ر بازی ، مسروقہ مو ٹر سائیکل ، چرس ، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ۔ بدھ کو پولیس کی طرف سے جاری کردہ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ سہا لہ پولیس نے روات سے قمار با زی میں ملوث 7ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان میں محمد صدیق ، علی اصغر ، ندیم حسین ، محمد عمر ان ، بلا ل طا ر ق ، عمر شہزاد اور راشد شامل ہیں ، ملزمان سے دائو پر لگی ہو ئی نقدی مبلغ 25,690 روپے اور آ لا ت قما ر بازی بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ، تھا نہ تر نو ل پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم ذیشان امان سے 1035گر ام چرس بر آمد کرلی ،تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے جعلی تیار کر دہ سرف فروخت کر نے پر ملزم روشان مسیح کو گرفتار کر لیا ،تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے دو ملزمان کا مر ان اور عامرخا ن سے 2عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس نے سٹر یٹ کر ائم میں ملو ث ملزم نثار الحسن کو گرفتار کر لیا، سی آئی اے پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیا ت سپلا ئی کر نے والے ملزم عثمان الطا ف سے 1020گر ام چرس بر آمد کرلی جبکہ مو با ئل فون چوری میں ملوث ملزم عابد مسیح سے مسروقہ مو با ئل فون بر آمد کرلیا، تھا نہ کو ہسار پولیس نے ملزم عرفان اللہ سے 210گر ام چرس بر آمد کرلی،جبکہ مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث دو ملزمان آ فتا ب اور شہباز سے مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیں۔

(جاری ہے)

تھا نہ بہا رہ کہو پولیس نے ملزم فرازاحمد سے 210گر ام چرس بر آمد کرلی ، تھا نہ ما ر گلہ پولیس نے گرفتار ملزم طلحہ جا وید کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔انہو ںنے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :