پیپلزپارٹی فاٹا کے عوام کو ان کا حق ضرور دلائے گی،زرداری

بدھ 14 فروری 2018 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری زرداری نے کہا ہے کہ وانا دنیا کا سب سے خوبصورت علاقہ ہے ایک سازش کے تحت وہاں آگ بھڑکائی گئی وہاں کا امن تباہ کیا گیا۔وزیر ستان کے ملک کی سرحدوں کے نگہبان تھے۔ شمالی وزیرستان کے ملک عمائدین نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سید نیر حسین بخاری۔فیصل کریم کنڈی۔اور آخوند زادہ چٹان بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں۔ ملک غلام خان وزیر۔ملک مہمند اشیر۔ زائت اللہ خان۔اصل میر۔ملک ایاز خان خان۔اشرف خان۔ سمیع مہمند وزیر۔میر بات خان۔نور خان۔

(جاری ہے)

اشرف خان۔فضل خان۔مسعود خان۔ سخی سرور خان۔سرحد اللہ خان۔قیوم خان۔گلزار خان، ولیخان اور سعید نور شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ فاٹا کو کے پی کا حصہ بنانا پیپلزپارٹی کا مشن ہے۔ فاٹا والوں نے دھشت گردوں کے بہت زخم کھائے ہیں اور مزاحمت کی ہے۔ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ فاٹا میں ترقی ہو۔روزگار کے مواقع میسر ہوں۔جدید ھسپتالیں ہوں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب فاٹا کے پی کے کا حصہ ہوگا صوبہ میں فاٹا کی مکمل نمائندگی ہوگی۔ آصف علی زرداری نے کہا پیپلز پارٹی کا یہ اصولی موقف ہے کہ ریاست کے ثمرات فاٹا کے عوام کو بھی ملیں یہ ان کا حق ہے پیپلزپارٹی ان کو یہ حق ضرور دلائے گی۔
پیپلزپارٹی فاٹا کے عوام کو ان کا حق ضرور دلائے گی،زرداری

متعلقہ عنوان :