سپریم کورٹ ،پنجاب میں گنے کی عدم خریداری کے حوالے سے کیس کی سماعت،متعلقہ شوگرملزکونوٹس جاری

بدھ 14 فروری 2018 23:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے پنجاب میں گنے کی عدم خریداری کے حوالے سے کیس میںمتعلقہ شوگرملزکونوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت آئندہ پیرتک ملتوی کردی ہے ، بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پنجاب میں گنے کی خریداری سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس موقع پر کسان اتحاد کے وکیل نے پیش ہوکراپنے دلائل میںکہاکہ صوبے میں کسانوں سے گنے کی خریداری نہیں کی جا رہی ، اس حوالے سے عدالت کو جویقین دہانی کرائی گئی تھی اس پر عمل نہیں ہو رہا۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے جہانگیر ترین کے وکیل اور گنا خریداری کی یقین دہانی کروانے والی شوگر ملز کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :