ملتان ہائیکورٹ بار کے معطل صدر کے لائسنس معطلی کیس کی سماعت،شیر زمان آئندہ پیر کوعدالت میں پیش ہو جائیں وہاں پیشی تک انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا،سپریم کورٹ

بدھ 14 فروری 2018 23:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے ملتان ہائیکورٹ بار کے معطل صدر شیر زمان کی لائسنس معطلی کے حوالے سے کیس میںشیر زمان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے اورحکم جاری کردیا ہے کہ ان کو گرفتار نہ کیاجائے ، بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے ملتان ہائی کورٹ بار کے معطل صدرکے حوالے سے کیس کی سماعت کی اس موقع پر چیف جسٹس نے کہاکہ شیر زمان آئندہ پیر کوعدالت میں پیش ہو جائیں وہاں پیشی تک انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عدالت میںشیر زمان کے وکیل نے پیش ہوکر استدعا کی کہ شیر زمان کا وکالت کا لائسنس بحال کیا جائے ۔جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ لائسنس بحالی کے لئے آپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔ بعدازاں عدالت نے لاہورہائیکورٹ کو حکم دیا کہ عدالت عالیہ کے فاضل چیف جسٹس اس معاملہ کا جائزہ لینے کیلئے نیا بینچ تشکیل دیں جو اگلے ہفتے سے کیس کی سماعت کرے گی جبکہ شیر زمان کو پیش ہونے تک گرفتار نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :