کراچی کی ملیر جیل میں شادی کی انوکھی تقریب

جیل کے قیدی کی خواہش پر اسکی بیٹی کی شادی کی تقریب جیل میں رکھی گئی،پولیس افسران نے تحائف پیش کئیے جبکہ اہلکاروں نے رقص کر کے تقریب کو یادگار بنایا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 فروری 2018 22:59

کراچی کی ملیر جیل میں شادی کی انوکھی تقریب
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14ٖفروری 2018ء ):کراچی کی ملیر جیل میں شادی کی انوکھی تقریب منعقد ہوئی۔جیل کے قیدی کی خواہش پر اسکی بیٹی کی شادی کی تقریب جیل میں رکھی گئی،پولیس افسران نے تحائف پیش کئیے جبکہ اہلکاروں نے رقص کر کے تقریب کو یادگار بنایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق ہمارے ہاں پولیس کا منفی تاثر اس قدر معاشرے میں نفوذ کر چکا ہے کہ ہم پولیس کی جانب سے کسی بھی مثبت اقدام کی امید نہیں رکھتے مگر دوسری جانب پولیس کے کچھ اقدامات ایسے بھی ہیں جن کوواقعی سراہا جانا چاہیے۔

حال ہی میں پولیس کی جانب سے ایسا ہی مثبت قدم کراچی کی ملیر ڈسٹرکٹ جیل میں دیکھنے میں آیا۔ملیر جیل کے قیدی محمد ارشد کی خواہش پر اسکی بیٹی کی شادی کی تقریب پولیس حکام کی سرپرستی میں جیل میں منعقد ہوئی ۔دلہن عروسی لباس پہنے جیل میں پہنچی اور باپ سے ملاقات کر کے آبدیدہ ہو گئی۔جیل ہی میں نکاح کی تقریب ہوئی۔پولیس افسران نے تحائف پیش کئیے جبکہ اہلکاروں نے رقص کر کے تقریب کو یادگار بنادیا۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔