لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

بدھ 14 فروری 2018 22:51

لاڑکانہ ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) لاڑکانہ پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر گیریلو پولیس نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش ملزم مٹر جتوئی کو، بہارپور پولیس نے ملزم اوشاق جتوئی کو ڈیڑھ کلو چرس سمیت، دوران چیکنگ اشتہاری ملزم ایوب جتوئی کو، ملزم لکھمیر جتوئی کو، ماہوٹہ پولیس نے اشتہاری ملزم عزیز اللہ چاچڑ کو، نوڈیرو پولیس نے روپوش ملزم سجاد سپریو کو، سول لائین پولیسن ے ملزم صدام شاہ کو 2 کلو چرس سمیت، اللہ آباد پولیس نے ملزم بخت عرف ٹکو کھوسو کو ایک کلو ایک سئو گرام چرس سمیت، کیٹی ممتاز پولیس نے اشتہاری ملزم فیض محمد شیخ جبکہ سیہڑ پولیس نے ملزم غلام شبیر چنہ کو 3 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں جبکہ ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو نے بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو شاباسی دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکٹس اور انعام بھی دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :