خیرپور کی عدالت سے ڈکیتی کا ملزم اشتہاری قرار

بدھ 14 فروری 2018 22:51

سکھر۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) خیرپور کی عدالت نے ڈکیتی کے ملزم کو اشتہاری قرار دیدیا، جائداد ضبط کرنے کے احکامات، تفصیلات کے مطابق سیکنڈ جوڈیشل ماجسٹریٹ سجاد نعیم گدی کی عدالت نے شاہ لطیف تھانے کے ایک ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم احمد علی ولد عنایت جاگیرانی کے خلا ف زیر دفعہ 87/88 کی کاروائی کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دیکرجائیداد د ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :