خیرپور پولیس کی کاروائی، 11 ملزمان گرفتار

بدھ 14 فروری 2018 22:51

سکھر۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) خیرپور پولیس کی کاروائی، 11 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد، مقدمات در ج کرلئے گئے تفصیلات کے مطابق خیرپور ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف لاشاری، ہزارو جتوئی، الھوسایو ابڑو، چاکر خان مگسی، منیر احمد جانوری، صابر حسین شاہ، بشیر شاہ، مختیار علی پتافی، زبیر شیخ، علی نواز پھلپوٹو اور وحید کٹوہر کو گرفتار کیا ہے ، ملزمان سے بڑی مقدار میں چرس، بھنگ، شراب اور اسلحہ برآمد کرنے کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :