میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے

بدھ 14 فروری 2018 22:51

سکھر۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے شہر کے مختلف علاقوں کے اچانک دورے کئے اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میئر سکھر نے بندر روڈ، نشتر روڈ ، میانی روڈ ، ڈھک روڈ، باغ حیات علی شاہ فریئر روڈ ، تھلہ سمیت دیگر علاقوں کے اچانک دورے کئے اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ، میئر نے افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں ، نالیوں ، فٹ پاتھو کی تعمیر کے کاموں کو معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے ، ترقیاتی کاموں کے میں تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

میئر سکھر نے دورے کے دوران تاجروں سے ملاقاتیں کر کے ان کے مسائل بھی معلوم کئے اور تاجروں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ یو سی چیئرمینز حنیف میمن ، عزیز اللہ مغل ، وائس چیئرمین علی حسن میرانی ، ایکسئن شرف الدین ڈنور اور دیگر بلدیہ افسران بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :