سکھر ، لودھراں کے لیگی امیدوار کی تاریخی کامیابی پر مسرت کا اظہار

بدھ 14 فروری 2018 22:51

سکھر۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع سکھر کی جانب سے لودھراں کے ضمنی اتخابات میں لیگی امیدوار کی تاریخی کامیابی پر اظہار خوشی و مسرت کیا گیا، اس موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی ، مقررین رہنماؤں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی مسلم لیگ کی حکومت پر عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے، مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر میںبھرپور کامیابی حاصل کریگی۔