سکھر پولیس کی کارروائیاں ، 4 منشیات فروش اور 3 جواری گرفتار

بدھ 14 فروری 2018 22:51

سکھر۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) سکھر پولیس نے اے ایس پی سٹی محمد معروف عثمان کی سربراہی میں شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 4 منشیات فروشوں اور 3 جواریوں کو گرفتار کر لیا ، پولیس ترجمان کے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تھانہ اے سیکشن کی حدود نواں گوٹھ کے قریب کاروائی کے دوران ایک منشیات فروش سہراب ولد رحیم بخش چوہان کو گرفتار کرکے 1050 گرام چرس برآمد کی گئی ، تھانہ اے سیکشن میں کیس درج کرلیا گیا، وسری کارروائی تھانہ بی سیکشن کی حدود بندر روڈ پر اسنیپ چیکنگ گشت کے دوران دو منشیات فروشوں کامران میرانی کے قبضہ سے 1050 گرام چرس ، سجاد میرانی کے قبضہ سے 2500 گرام چرس برآمد کر لی گئی ، ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ بی سیکشن میں درج کرلیا گیا ،ایک اور کارروائی کے دوران تھانہ نیوپنڈ کی حدود مائیکرو کالونی میں چھاپہ مار کر منشیات فروش ہزار خان میرانی کو گرفتار کرکے 1100گرام چرس برامد کی گئی ،ملزم کیخلاف تھانہ نیوپنڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، علاوہ ازیں ڈی آئی جی سکھر خادم حسین رند نے ایف ایم یڈیو پر تھانہ نیوپنڈ کی حدود میں جوا کی شکایت کی موصولی پر اے ایس پی سٹی محمد معروف عثمان کو مذکورہ جگہ پر فوری کاروائی کرکے جواری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ، اے ایس پی سٹی نے موقع پر پہنچ کر بروقت کاروائی کرتے ہوئے 3 جواریوں امام بخش گڈانی، آصف گڈانی اور رشید گڈانی کو گرفتار کر کے جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، اے ایس پی سٹی محمد معروف عثمان نے تمام ایچ اوز کو سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے کہا ہے کہ سماجی برائیوں کی روک تھام کیلئے عملی اقدام کریں تاکہ اس ناسور کو سماج سے ختم کیا جاسکے اور عوامی شکایات موصول ہونے کی صورت میں فوری کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :