سکھر میں جرمن حکومت کے تعاون سے ریجنل بلڈ سینٹرکا افتتاح کردیا گیا

بدھ 14 فروری 2018 22:51

سکھر۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) سکھر میں جرمن حکومت کے تعاون سے قائم کیے جانیوالے ریجنل بلڈ سینٹر( RBC ) کا افتتاح کردیا گیا ،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو، سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو، جرمنی کے ادارے کے ایف ڈبلیو بینک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر وولف گینگ میولر نے منصوبے کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وولف گینگ میولر نے کہا کہ جرمنی کے ماہرین پاکستان میں انسانی خون کی محفوظ منتقلی کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، اس سلسلہ میںپاکستان میں10 ریجنل بلڈ سینتر قائم کیے جا رہے ہیں جن میں 4سندھ میںقائم ہونگے، جس سے سندھ کے عوام کو فائدہ پہنچے گا، انہوں نے کہا کہ کے ایف ڈبلیو جرمنی میں فلاحی کارپوریشن کا ادارہ ہے،: جرمن حکومت کوشاں ہے کہ پاکستان میں مئوثر بلڈ ٹرانسفیوڑن سینٹر قائم کیے جائیں ، دس فیصد پاکستانی رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دیتے ہیں ، اس وقت ملک بھر میں دس ریجنل بلڈ سینٹر قائم کیے جا رہے ہیں ان سینٹرز کے قیام سے انیس اضلاع کے پچیس ملین لوگ استفادہ حاصل کریں گے ، انہوںنے کہا کہ لوگوں کو ترغیب دیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ خون کا عطیہ دیں خون کے عطیات سے زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں ، تمام وزراء سے وعدہ چاہتے ہیں کہ ان منصوبوں کو جاری رکھیں اور تقاریب تک ہی محدود نہ رکھیں گے،انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان میں دس فیصد افراد رضاکارانہ طور پرخون کا عطیہ دیتے ہیں جس سے غریب افراد کو فائدہ حاصل ہوتا ہے ، انہوںنے اپنے صدارتی خطاب میںبتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے منصوبہ کی نگرانی کی ذمہ داری لی ہے ، اس منصوبے کے تحت خون کی محفوظ منتقلی کے سینیٹرز نوابشاہ، سکھر، جامشورواور کراچی میں قائم کیے جا رہے ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر مندھرو نے کہا کہ خوج کا عطیہ دینا عظیم فعل ہے، خون کا عطیہ دینے والے عظیم انسان ہیں، ہم جرمن حکومت اور کے ایف ڈبیلو بنک کے شکر گزار ہیںجنہوں نے صحت کے شعبے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے،انہوں نے مذید کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے روز ہم بلڈ کیمپ قائم کرتے ہیں اور ہزاروں خون کی تھیلیاں جمع ہوتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منصوبوں کی دیہی علاقوں میں بھی اشد ضرورت ہے،انہوںنے کہا کہ سندھ میں چار سینٹرز کاقیام ہماری حکومت اور عوام کیلئے تحفہ ہے، حکومت سندھاس سے قبل عطیہ کے حوالے سے قانون سازی کر چکی ہے، معاشرے کے صحت مند افراد کون کے عطیہ کے خیر کے کام میں حصہ لیں ، انہوںنے کہا کہ ہم یونیورسٹیز اور کالج سطح پر طلبہ میںخون کا عطیہ دینے کی بابت شعور کی بیداری کیلئے اقدامات کریں گے ، تقریب سے صوبائی سیکریٹری صحت فضل اللہ پچوہو نے خطاب میںکہا کہ منصوبے کے لیے سو فیصد فنڈنگ کے ایف ڈبلیو بینک جرمنی کی جانب سے کی گئی ہے ، سندھ حکومت تمام منصوبے کی نگرانی کی ذمہ دار رہے گی ، امید کرتا ہوں کہ کے ایف ڈبلیو بینک مستقبل میں بھی سندھ کی فلاح میں ساتھ دیں گے، انہوں نے کہا کہ سندھ میںصحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت رات دن کوشاں ہے، کے ایف ڈبیلو بنک مستقبل میں بھی سندھ میںفلاح و بہہود میں ہمارا ساتھ دیتا رہیگا، تقریب میں ایڈیشنل سیکریٹری صحت ڈاکٹر راحیل بلوچ، رکن سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ، حاجی انور علی خان مہر، ڈاکٹر معصومہ زیدی، میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ سمیت محکمہ صحت کے عملداروں شہریوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :