سی پیک منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ آگے بڑھانا اپنی مثال آپ ، چین تعمیر و ترقی کے سفر میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا،چینی قونصل جنرل ادالگ ڈنگ بن

بدھ 14 فروری 2018 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) چین کے قونصل جنرل ادالگ ڈنگ بن نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ آگے بڑھانا اپنی مثال آپ ہے، چین تعمیر و ترقی کے سفر میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا ۔ شہباز شریف نے مختلف اور ویژن سے پاکستان کے لئے مثالی کردار ادا کیا ، پنجاب میں ترقی کے نئے معیار مقرر ہوئے ہیں، چینی قیادت بھی شہباز شریف کی معترف ہے ۔

بدھ کے روز وزیراعلیٰ شہباز شریف سے چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن سے ملاقات میں سی پیک کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ شہباز شریف نے اس موقع پر نئے سال کی آمد پر چینی قونصل جنرل کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے کہا کہ شہباز شریف نے حیران کن رفتار سے منصوبے کو مکمل کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے محنت اور ویژن سے پاکستان کے لئے مثالی کردار ادا کیا۔

چینی قونصل جنرل نے کہا کہ شہباز شریف کی پر عزم قیادت سے پنجاب میں ترقی کے نئے معیار قائم ہوئے ہییں ۔ جس پر چینی قیادت بھی شہباز شریف کی معترف ہے سی پیک منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ آگے بڑھانا اپنی مثال آپ ہے ۔ چینی تعمیر و ترقی کے سفر میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین دوستی مضبوط معاشی تعاون میں بدل چکی ہے۔

دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ چینی قیادت نے مشکل وقت میں پاکستان کا ہاتھ تھام کر دوستی کا حق ادا کیا ، پاکستان میںؔ اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت مضبوط ہوئی، چائنہ پاکستان اکنامک کو ریڈور سے پورا خطہ مستفید ہوگا، توانائی منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کے اندھیرے چھٹ گئے ہیں، سی پیک غیر معمولی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :