کراچی، راجہ عارف سلطان کی والدہ کے انتقال پر جماعت اسلامی رہنمائوں کا اظہا ر تعزیت

بدھ 14 فروری 2018 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) جماعت اسلامی کراچی الیکشن سیل کے انچارج راجہ عارف سلطان کی والدہ کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امراء برجیس احمد ،مظفر احمد ہاشمی ،ڈاکٹر اسامہ رضی ،ڈاکٹر واسع شاکر ،مسلم پرویز ،محمد اسحاق خان ،محمد اسلام ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،ڈپٹی سیکریٹری سیف الدین ایڈوکیٹ ،راشد قریشی ،حافظ عبد الواحد شیخ ،انجینئر عبد العزیز ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر نے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے مرحومہ کے اہلِ خانہ و پسماندگان سے تعزیت ،مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ۔#

متعلقہ عنوان :