کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ریکوڈک کیس کی لندن میں جاری سماعت کیلئے متعلقہ بیورکریٹس اور قانونی ماہرین پر مشتمل ٹیم کو تشکیل دینے کی ہدایات جاری

بدھ 14 فروری 2018 22:46

کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان  کی ریکوڈک کیس کی لندن میں جاری سماعت کیلئے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ریکوڈک کیس کی لندن میں جاری سماعت کیلئے متعلقہ بیورکریٹس اور قانونی ماہرین پر مشتمل ٹیم کو تشکیل دینے کی ہدایات جاری کردیں وزیراعلیٰ بلوچستان کا موقف ہے کہ ماضی کی طرح وزیراعلیٰ سمیت غیر ضروری آفیسران کے لندن دورے سے صوبے کے خزانہ پر اضافی بوجھ پڑتاہے لہذا آئندہ کیس کی سماعت کے موقع پر متعلقہ افراد کے علاوہ غیرضروری آفیسران اور عوامی نمائندے بیرون ملک نہیں جائینگے۔

(جاری ہے)

انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان کو واضع طور پر ہدایت کی گی ہے کہ غیر متعلقہ افراد کو سماعت کے موقع لندن نہ بیجھا جائے اور صرف وہی لوگ ٹیم میں شامل ہو جن کی وہاں پر موجوگی ضروری اس حوالے سے وزیرعلیٰ بلوچستان نے اپنا لندن جانے کا پروگرام بھی منسوخ کردیا ہے اور چیف سیکرٹری کو بھی لندن جانے سے روک دیا ہے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا موقف ہے کہ وہ صوبے میں موجود رہ کر کیس کی نگرانی کرینگے اور انہیں کیس کی ہر سماعت سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جائے واضع رہے اس سے قبل پیرس اور لندن میں کیس کی سماعت کے دوران بھاری بھرکم ٹیمیں سابق وزراء اعلیٰ کی قیادت میں سرکاری خرچ پر فرانس اور برطانیہ کے دورے کرچکے ہیں جن پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :