کوئٹہ، 4 ایف سی اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج

بدھ 14 فروری 2018 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) تھانہ سی ٹی ڈی میں 4 ایف سی اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج مقدمہ ایف سی اہلکار کی مدعیت میں دہشت گردی ایکٹ قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا لانگو آباد میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات کے دوران چار اہلکار شہید ہو گئے تھے فائرنگ کے واقعہ کے بعد ایف سی اور پولیس نے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا رواں سال دہشت گردی کے مختلف واقعات میں پولیس اور ایف سی کے سترہ اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد زیر حراست آپریشن شروع کر کے علاقے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا خود کش حملوں ٹارگٹ کلنگ اور ہم دھماکوں کے مقدمات متعلقہ تھانوں کے بجائے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کئے جائیں گے دہشت گردی کے جتنے بھی مقدمات سی ٹی ڈی میں درج ہوں گے انکی تفتیش بھی سی ٹی ڈی حکام کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :