Live Updates

مسلسل شکست پر مایوس ہوں،لودھراں ضمنی الیکشن کے بعد عمران خان کو سوچنا ہوگا،شیخ رشید احمد

(ن) لیگ کے ووٹ بینک کو تسلیم کرتا ہوں، چوہدری نثار نے ٹرین مس کردی ہے اگر اپنے ساتھ دس بیس لوگوں کو لیکر گئے تو بات بنے گی، ْشہباز شریف بہت سمجھ دار سیاسی آدمی ہیں چوہدری نثار کیلئے نواز شریف کو کبھی نہیں چھوڑینگے، نواز شریف کے کیس کا فیصلہ دیکھنا ہوگا آئندہ الیکشن میں نواز شریف کیس بھی بہت اثر انداز ہوگا ،ہوسکتا ہے ہوسکتا ہے زرداری سینیٹ کی سیٹوں میں اکثریت حاصل کرلیں، نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 14 فروری 2018 22:46

مسلسل شکست پر مایوس ہوں،لودھراں ضمنی الیکشن کے بعد عمران خان کو سوچنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلسل شکست پر مایوس ہوں،لودھراں ضمنی الیکشن کے نتیجے کے بعد عمران خان کو سوچنا ہوگا، (ن) لیگ کے ووٹ بینک کو تسلیم کرتا ہوں، چوہدری نثار نے ٹرین مس کردی ہے اگر اپنے ساتھ دس بیس لوگوں کو لیکر گئے تو بات بنے گی۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسٹیبلشمنٹ کے آدمی ہیں۔

ایک طرف نواز شریف کے ساتھ جبکہ دوسری طرف بھی ہوتے ہیں شاہد خاقان عباسی کے خالف ایل این جی کے تمام ثبوت نیب میں پیش کروں گا۔ ن لیگ کا ووٹ بینک تو ہے ہم تسلیم کرتے ہین ہم الیکشن ہارے لوگوں کا فیصلہ ہے دھاندلی کی بات نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

لودھرا ں کا الیکشن بہت بڑا تھا ملکی سیاست پر اثر تو پڑا ہے الیکشن میں شکست کے بعد عمران خان کو سوچنا ہوگا آئندہ الیکشن میں عمران خان کس کو ٹکٹ دیتا ہے اور کیسے امیدوار لائیں گے جو بہت اہم ہوگا۔

نواز شریف کے کیس کا فیصلہ دیکھنا ہوگا آئندہ الیکشن میں نواز شریف کیس بھی بہت اثر انداز ہوگا۔ نواز شریف اور مریم نواز کو اس کیس میں بچتا نہیں دیکھ رہا ۔ چوہدری نثار اگر دس بیس لوگوں کو اپنے ساتھ لے کر باہر جاتے ہیں تو ٹھیک مگر مجھے لگتا ہے چوہدری نثار نے ٹرین مس کردی ہے۔ شہباز شریف بہت سمجھ دار سیاسی آدمی ہیں چوہدری نثار کیلئے نواز شریف کو کبھی نہیں چھوڑینگے۔

شہباز شریف کی سیاست نواز شریف کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے۔ چوہدری نثار نے اگر ڈان لیکس اوپن کردی تو مطلب ہے مسلم لیگ (ن) چھوڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن کیلئے آصف علی زرداری کی سیاست اچھی چل رہی ہے ہوسکتا ہے سینیٹ کی سیٹوں میں اکثریت حاصل کرلیں۔ ایم کیو ایم کے آپس میں جھگڑے کے باعث آصف علی زرداری دو مزید سیٹیں حاصل کرلیں گے۔

مگر جنرل الیکشن میں پنجاب سے پیپلزپارٹی کا صفایا ہوجائے گاپنجاب میں الیکشن پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں کبھی جلسوں میں رش کو دیکھ کر متاثر نہیں ہوا ڈھاکہ میں تنہا خطاب کرتا تھا لاہور جلسے میں میں نے جذبات میں آکر قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ نہیں دیا مجھے امید تھی میرے پیچھے عمران خان اور پیپلپزپارٹی بھی استعفے دے دے گی مگر مجھے بتہ افسوس ہوا ان لوگوں نے استعفے نہیں دیئے چار سالوں میں میں واحد آدمی ہوں جس نے بہت مشکل وقت گزارا مگر خوش ایک بات پر ہوں قومی اسمبلی میں میں واحد تھا جس نے ختم نبوتؐ کا مسئلہ اٹھایا۔

اس مسئلے میں عیر ملکی لابیاں بھی شامل ہیں ن لیگ کی طرف سے زاہد حامد کے علاوہ انوشہ رحمن اور پیچھے نواز شریف تھا۔ آج کل کچھ مایوس ہوں دو کیس ہیں شکست ہوچکی ہے ۔ ایل این جی اور لودھراں کا الیکشن‘ راولپنڈی میں میرا تعمیر کردہ کالج مکمل ہونے کے قریب ہے مگر یہ لوگ مکمل نہیں ہونے دیتے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ویسے بھی سکولوں اور ہسپتالوں پر توجہ دے رہے ہیں میں بھی اپنا کیس خود لڑوں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات