خیبر پختونخوا پاکستان کی سب سے تیزی سے بڑھتی معیشت قرار

ماہرین معاشیات نے 5.1 فیصد کی شرح سے ترقی کرنے والے خیبر پختونخواہ کو ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت قرار دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 فروری 2018 22:34

خیبر پختونخوا پاکستان کی سب سے تیزی سے بڑھتی معیشت قرار
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14ٖفروری 2018ء ):خیبر پختونخوا پاکستان کی سب سے تیزی سے بڑھتی معیشت قرار دے دی گئی۔ماہرین معاشیات نے 5.1 فیصد کی شرح سے ترقی کرنے والے خیبر پختونخواہ کو ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان اور تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں پہلے دن سے ہی اپنی کارکردگی کو لے کر بلندو بانگ دعوے کرتے نظر آتے ہیں لیکن اب ماہرین معاشیات بھی تحریک انصاف اور عمران خان کے موقف کی حمایت کرنے لگے۔

(جاری ہے)

ماہرین معاشیات نے 5.1 فیصد کی شرح سے ترقی کرنے والے خیبر پختونخواہ کو ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت قرار دے دیا۔ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ کا کہنا تھا یہ حیران کن ہے کہ خیبر پختونخواہ نے معاشی ترقی کے حوالے سے پنجاب کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کی معیشت 5.1فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی جو کہ قومی شرح ترقی سے بھی زیادہ ہے۔خیبر پختونخواہ کا اس قدر تیزی سے ترقی کرنا خوش آئند اور عمران خان کےدعووں کی تصدیق ہے۔