پشاور، فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ کا نئے تعینات ہونے والے افسراں کے اعزاز میں عشایہ کا اہتمام

راہنماء ضیاء الحق کا نئے تعینات ہونے والے کلکٹر کسٹم آفیسر ڈاکٹر سعید خان جدون سمیت دیگر کو کو پر مبارکباد

بدھ 14 فروری 2018 22:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ خیبر پختونخوا کے صدر ،ضیاء الحق سرحدی اور ان کی کابینہ نے نئے تعینات ہونے والے کلکٹر کسٹم پشاور ڈاکٹر سعید خان جدون ،نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس عرفان جاوید، نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل کلکٹر کسٹم ڈاکٹر احسن خان ،ڈپٹی کلکٹر کسٹم ڈرائی پورٹ طاہر اقبال خٹک ،ڈپٹی کلکٹر کسٹم ہیڈ کواٹر عبید اللہ اور تبدیل ہونے والے ایڈیشنل کلکٹر کسٹم یوسف حیدر اورکزئی،ڈپٹی کلکٹرہیڈ کواٹرمحمد ذاکر اور ڈپٹی کلکٹر کسٹم ڈرائی پورٹ فضل شکور کے اعزاز میں عشایہ کا اہتمام کیا۔

اس مو قع پر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر زاہد اللہ شنواری ، سینئرنائب صدر محمد نعیم بٹ ،نائب صدر ملک نیاز محمد اعوان، چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رُکن نعمان الحق،لائق جان، گروپ کے سینئر نائب صدر خالد شہزاد،نائب صدورامتیاز احمدعلی،آصف جمال،جنرل سیکرٹری میاں وحید باچہ اور گروپ کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اعظم شریف،حاجی عظیم،اسد بلال، طارق صدیقی،عمار انصاری، محمد زاہد،محمد جاوید،خاور صدیق، سید کامران شاہ،میاں بنوری سمیت ڈائریکٹرپاکستان ٹرانزٹ ٹریڈراشد حبیب ، ایڈیشنل ڈائریکٹر امجد رحمان،ایڈیشنل کلکٹر کسٹم ہیڈکواٹر فیض علی،ڈپٹی ڈائریکٹرانٹیلی جنس ڈاکٹر واجد علی، ڈپٹی کلکٹر کوہاٹ نجیب ارجمند،ڈپٹی کلکٹر طورخم اطہر نوید اور اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم ایبٹ آباد اشرف علی شاہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ کے صدر ضیاء الحق سرحدی نے نئے تعینات ہونے والے کلکٹر کسٹم پشاور ڈاکٹر سعید خان جدون سمیت تمام نو تعینات کسٹم آفیسر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور یقین ظاہر کیا ہے کہ ماڈل کسٹم کلکٹریٹ کی نئی ٹیم بزنس کمیونٹی کے مسائل موثر انداز میں حل کرنے کی اور بزنس فرینڈلی ماحول میںٹیکس گزاروں اور امپورٹرز،ایکسپورٹرز اور کلیئرنگ ایجنٹس حضرات کو سہولیات فراہم کرے گی ۔

انہوں نے تبدیل ہونے والے ٹیکس افسران کو ان کی بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کے مثبت اور دوستانہ رویوں کی بدولت کسٹم ایجنٹس حضرات سمیت بزنس کمیونٹی کے درینہ مسائل بہتر انداز میں حل ہوئے ہیں۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ،سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،کسٹم کلکٹریٹ پشاور،کسٹم انٹیلی جنس اور ڈائریکٹر پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈمشترکہ طور پر بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مشترکہ اورباہمی مشاورت کے اقدامات اٹھائیںگے جس سے صنعتی وتجارتی سر گرمیوں کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :