پشاور، حکومت محمد ادریس خان کو سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت تعینات کردیا

بدھ 14 فروری 2018 22:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طورپر عوامی مفاد میںسپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ محمد ادریس خان( پی سی ایس۔ ایس جی ،بی ایس۔

(جاری ہے)

19 ) کوتبدیل کرکے ان کو اپنی ہی تنخواہ ااور سکیل میںبحیثیت سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت تعینات کردیا ہے جبکہ مذکورہ بالا احکامات کی روشنی میں منیجنگ ڈائریکٹر (کپپرا) مسعود یونس ( پی ایم ایس۔ بی ایس۔19 ) کو تاحکم ثانی سپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ کے عہدے کااضافی چارج بھی تفویض کردیاگیا ہے ۔اس امرکاعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میںکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :