بدقسمتی سے یہاں پر جمہوریت اور جمہوری اداروں کو پنپنے نہیں دیا گیا ،

اے این پی عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں بری طرح ناکامی سے دوچار رہے

بدھ 14 فروری 2018 22:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہاہے کہ بدقسمتی سے یہاں پر جمہوریت اور جمہوری اداروں کو پینپنے نہیں دیا گیا ۔یہی وجہ سہے کہ حقیقی قوم دوست ،جمہوریت پسند قوتوں کے مقابلے میں ہروقت ابن الوقت مصنوعی تویسوں کو پروردہ قوتوں کے رہنماء اور اشیرباد کے بدولت اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا گیا لیکن وہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں بری طرح ناکامی سے دوچار رہے وہ چاہیے مذہبی ،قوم کے بدنام یا پھر وفاق کے نام پر سیاست کرنیوالے ہی کیوں نہ ہوتمام تجربے کئے گئے تمام لاحاصل لہذا فکر باچاخا ن ہی ملک قوم کے مسائل کے حل کا ادراک رکھتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی وفود سے خان ہائوس پٹیل باغ میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید امیر علی آغا ،رکن مرکزی کمیٹی سید عبدالباری آغا ،ٹائون کمیٹی حرمزئی کے چیئرمین سید شاہ جہان آغا اور دیگر بھی موجود تھے ۔اصغر خان اچکزئی نے کہاکہ پشتون منور اولس مذہب کے نام تنگ نظر قوم پرستی کے پرچار کرنیوالوں سے عاجز اچکے ہیں دریں اثناء باچاخان مرکز سے جاری کردہ بیان میں سریاب روڈ پر چار سیکورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں اس طرح کے واقعات رونما ہونے سے امن وامان کے متعلق کئے گئے تمام تردعوئوں کی نفی ہوتی ہے لہذا ضرورت اس امرکی ہے کہ حکومت اورتمام اسٹیک ہولڈرز واقعات کے روک تھام کیلئے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں تاکہ بے گناہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع نہ ہو ۔

بیان میں اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :