جدید ٹیکنا لوجی سے استفادہ کئے بغیر ترقی نا ممکن ہے، پر نس احمد علی احمد زئی

صوبے کے مختلف علاقوں میں نو جوانوں کے لئے ٹیکنا لوجی اور آئی ٹی سینیٹرز بنا ئیں گے،صوبائی وزیر برائے سائنس و ٹیکنا لوجی اور ما حولیات

بدھ 14 فروری 2018 22:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء)صوبائی وزیر برائے سائنس و ٹیکنا لوجی اور ما حولیات پر نس احمد علی احمد زئی نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنا لوجی سے استفادہ کئے بغیر ترقی نہ ممکن ہے، صوبے کے مختلف علاقوں میں نو جوانوں کے لئے ٹیکنا لوجی اور آئی ٹی سینیٹرز بنا ئیں گے،نوجوان جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کمپیو ٹر کا استعمال سیکھیں ،یہ بات انہوں نے بدھ کو لسبیلہ سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقات اورڈائریکٹریٹ آف انفارمیشن ٹیکنا لوجی کے دورے کے موقع پر بات چیت کر تے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ میں 2آئی ٹی سینٹر بنائے جائیں گے جس سے لوگ کمپیوٹر کی تعلیم آسانی سے حاصل کر سکیں گے اس جدید اور ٹیکنالوجی کے دور میں کمپیوٹر کی تعلیم انتہائی اہم ہے سی پیک منصوبے کے لئے ٹیکنیکل لوگوں کی ضرورت پڑے گی اس کے لئے لسبیلہ کے نوجوان پہلے ہی سے تیاریاں شروع کریں اور ٹیکنیکل تعلیم پر خاص توجہ دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں اور عنقریب لسبیلہ کے سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ڈائر یکٹریٹ آف انفارمیشن ٹیکنا لوجی میں مزید بہتری کی گنجائش مو جود ہے جس کے لئے اقدمات کئے جائیں گے پرنس احمد علی بلوچ سے کوئٹہ میں ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سردار رسول بخش برہ ، سردار زادہ امام بخش مانڈڑہ ، سردار داد رحمن سیاں ، محمد عمر لاسی ، محمد اسماعیل پٹھان ، غلام مرتضیٰ لاسی،عبدالمجید آچرہ، نور محمد آچرہ ، فیصل گنگو، عبدالحمید برہ، وقار رونجھو، مبشر عزیز کھوسہ، قادر بخش رونجھو، رئوف قادر رونجھو، ملاں عبدالکریم آچرہ، شکور اکبر رونجھو، تحصیلدار گڈانی بشیر احمد موندرہ، وڈیرہ سرور رونجھو، ذمیندار عنایت اللہ رونجھو، عبدالرحیم لنگا اور دیگر موجود تھے۔