ْسینٹر آف ایکسیلنس ان آرٹ اینڈ ڈیزائن جامشورو میں ملک کا سب سے بڑا عالمی آرٹ میلا شروع

دنیا بھر سے بہترین مصور شریک، 60 ممالک سے زائد مصوروں کی پینٹنگز نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں

بدھ 14 فروری 2018 22:28

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء)سینٹر آف ایکسیلنس ان آرٹ اینڈ ڈیزائن جامشورو میں ملک کا سب سے بڑا عالمی آرٹ میلا شروع، دنیا بھر سے بہترین مصور شریک، 60 ممالک سے زائد مصوروں کی پینٹنگز نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سینٹر آف ایکسیلنس ان آرٹ اینڈ ڈیزائن جامع مہران جامشورو میں دوسرا عالمی واٹر کلر عالمی میلا/کانفرنس شروع ہوگیا جس میی عالمی شہرت یافتہ مصوروں نے شرکت کی. امن کے موتی کے نام سے شروع ہونے والے میلے کا افتتاح سندھ کے وزیر تعلیم جام محتاب ڈھر، وزیر ثقافت سید سردار شاہ، شیخ الجامع مہران پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی، ڈین پروفیسر ڈاکٹر خان محمد بروہی، سینٹر آف ایکسیلنس ان آرٹ اینڈ ڈیزائن کے ڈاریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بھائی خان شر، عالمی واٹر کلر سوسائٹی کے صدر عطا نور ڈوگن، عالمی واٹر کلر سوسائٹی پاکستان کے صدر پروفیسر علی عباس جعفری، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پروفیسر ڈاکٹر رضا بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم قریشی، ھمیر سومرو اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن میمن نے مشترکہ طور پر کیا. نمائش میں امریکا، ترکی، چین، ھانگ کانگ، پرتگال، روس، رومانیہ، سربیا، بلغاریہ، عراق، اسپین، برازیل، چیک ری پبلک اور پاکستان کے مصوروں نے شرکت کی جبکہ 60 ممالک کے مایاناز مصوروں کی پینٹنگز نمائش کے لیے پیش کی گئی، کانفرنس میں عالمی شہرت یافتہ مصوروں، نقادوں اور آرٹ کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والی 100 شخصیات کو ایوارڈ دیے گئے جن میں کینیڈا کے عطا نور ڈوگن، ہانگ کانگ کی زی زی، اٹلی کی انا میسینیسا، امریکہ کی لنڈا ڈول، جون سیلمینن، کیتھلین کونوور، تھومس اسکالر، اسپین کی ٹیریسا جارڈن ویٹو، پابلو روبن، اینجلا باربی، ایزابیل مورینو، روس کے سرجی ٹیمریف، ایلیا ابریف، کانسٹینٹن اسٹیر خوف، چین کے ہانگ ہوا زئو، مونگ مونگ شو، برطانیہ کے ڈیوڈ پوکسن، جو ڈائوڈن، گراہم بیری، ایران کے جاوید تباتبائی، نادر مہذبانیہ، اکبر اکبری، سربیا کے ڈیوسن جوکورک، ایندرے پینووک، پیجا ایکیمووک، بھارت کے راجکمار، ملند میولک، رجت سبھرا، بلغاریہ کی سیلما ٹوڈورووا، پاکستان کے امیر حسن رضوی، سرفراز مصور، معظم علی، عبدالحئی، حمیر سومرو اور شہزاد سعید سمیت 100 شخصیات کو ایوارڈ دیے گئی. نمائش 18 فروری تک جاری رہے گی۔