پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے اورنگی ٹائون کے علاقے سیکٹر ای فائیو نزد الخدمت اسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا

بدھ 14 فروری 2018 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے اورنگی ٹائون کے علاقے سیکٹر ای فائیو نزد الخدمت اسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کا بنیادی مقصد مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رینجرز اور سول ماہر ڈکٹرز نے 1500 سے زائد مریضوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کو مفت طبی سہولیات اور ادویات فراہم کیں۔ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت لیبارٹریز ٹیسٹ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ اہل علاقہ کی جانب سے پاکستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کو بے حد سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :