ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کے تعزیتی اجلاس میں عاصمہ جہانگیر ایڈوکیٹ کو زبردست خراج عقیدت

بدھ 14 فروری 2018 22:28

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کے تعزیتی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر اور ہیومن رائٹس کمیشن کی بانی عاصمہ جہانگیر ایڈوکیٹ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ عدلیہ، وکلاء برادری، عورتوں سمیت مظلوم طبقات کے لئے ان کی زبردست جدوجہد کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کی منیجنگ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا جس میں بار کے نائب صدر سید محمد وسیم شاہ، جنرل سیکریٹری عشرت علی لوہار،لائبریری سیکریٹری ممتاز احمد لاشاری، خازن بھگوان داس بھیل، جوائنٹ سیکریٹری الطاف سچل اعوان اور ممبران کمیٹی خان جی مل میگھواڑ اور دیگر نے شرکت کی، تعزیتی ریفرنس میں سینئر قانوندانوں اور نوجوان وکلاء نے عاصمہ جہانگیر ایڈوکیٹ کے انتقال پر صدمے کا اظہار کیا اور ان کی جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، خطاب کرنے والوں میں اللہ بچایو سومرو، دوست محمد کولاچی، سلیمان ڈاہری، پروین چاچڑ، وضیہ زماں پاٹولی، میر احمد منگریو، بھگوان داس بھیل، علی احمد پلھ ایڈوکیٹ شامل تھے، اس موقع پر عاصمہ جہانگیر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔