جمعیت کے تحت کراچی کے دوسرے بڑا کتب میلہ جاری

پہلے یوم حسین محنتی،نسیم صدیقی اور ڈاکٹر عاصم علی نے افتتاح کیاجبکہ دوسرے یوم کا افتتاح لیاقت بلوچ، شہلا رضا،حافظ نعیم الرحمٰن نے کیا

بدھ 14 فروری 2018 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام جامعہ کراچی کی مقبول ترین سرگرمی KUBF 2018 زور و شور سے جاری ہے۔ کتب میلے کے دوسرے دن کا افتتاح سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ،ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضااورامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کیا۔ اس موقع پر میلے سے استفادہ حاصل کرنے والے طلباء بڑی تعداد میں موجود تھے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں طلباء کے لئے سب سے انوکھی اور مثالی سرگرمیاںکرنے کا اعزاز جمعیت کو ہی حاصل ہے۔ جمعیت کراچی تا گلگت سینکڑوں کتب میلے، کیریئر کائونسلنگ،ٹیلنٹ ایوارڈ اور مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرنے والی واحد طلباء تنظیم ہے،اور یہی وجہ ہے کہ جمعیت کو طلباء کی مقبول ترین تنظیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کا کہنا تھا کہ علم دوست سرگرمیوں کو انجام دینے میں جمعیت کا کوئی ثانی نہیں۔

کراچی کی تاریخ میں بک فیئر جیسی عظیم الشان سرگرمی کا ہونا طلباء کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ آئین اورا قانون ہونے کا باوجود طلباء اپنے نمائندے منتخب نہیں کرسکتے۔ جامعہ کراچی میں فی الفور طلباء یونین کے انتخابات کروائے جائیں۔ن کا مزید کہنا تھا کہ شیخ الجامعہ جامعہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے یونیورسٹی گرانٹ کا مطالبہ کریں،جماعت اسلامی ان کی حمایت کرے گی۔