ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں گروپوں میں مفاہمت کے لئے پس پردہ مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوگیا

پی آئی بی اور بہادر آباد کے رہنمائوں کے درمیان رابطے پس پردہ حکمت عملی کے تحت گذشتہ دو روز سے جاری ہیں، فاروق ستار اور عامر خان کے در میان رابطہ

بدھ 14 فروری 2018 22:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں گروپوں میں مفاہمت کے لئے پس پردہ مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔پی آئی بی اور بہادر آباد کے رہنمائوں کے درمیان رابطے پس پردہ حکمت عملی کے تحت گذشتہ دو روز سے جاری ہیں اور اطلاعات ہیں کہ فاروق ستار اور عامر خان کے درمیان رابطہ ہوا ہے تاہم اس بارے میں دونوں گروپوں کے ترجمان اس رابطے کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی تقسیم کے بعد بعض اہم شخصیات کی جانب سیبہادر آباد اور پی آئی بی گروپوں میں مفاہمت کرانے کی کوششوں کا آغاز کیا گیا تاہم یہ رابطے اور کوششیں پس پردہ حکمت عملی کے تحت کی جا رہی ہیں اور ان معاملات سے میڈیا کو لا علم رکھا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں گروپوں کے اہم رہنماں کے درمیان ان پس پردہ مزاکرات کے حوالے سے مشاورتی عمل کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس مزاکرات کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنما سر دار احمد منگل کو پی آئی بی پہنچے اور ڈاکٹر فاروق ستار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں دونوں گروپوں میں صلح کرانے سمیت اختلافی امور زیر بحث آئے اور اس ملاقات کے بعد سید سردار احمد نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار کی واپسی کا اللہ جانے ۔

ہم کوشش کررہے ہیں امید پر دنیا قائم ہے۔بعد ازاں فاروق ستار اپنی رہائش گاہ سے چلے گئے تاہم وہ کئی گھنٹے بعد واپس آئے تو صحافیوں کے ایک سوال پر کہ آپ تو ایک گھنٹے کا کہہ کر گئے تھے اور کئی گھنٹے بعد آئے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ سیاسی ویلنٹائن آنے میں کچھ دیر لگے گی۔ایک اور سوال کہ کیا آپ پی ایس پی میں جانے والے ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے والی الیکشن کمیشن کو دی جانے والے درخواست واپس لے رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک یہ معاملہ زیر غور ہے لیکن ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بہادر آباد اور پی آئی بی گروپ میں پس پردہ مزاکرات ابھی ابتدائی مراحلے میں ہیں ۔اہم شخصیات کی کوشش ہے کہ معاملا ت کو حل کرا دیا جائے ۔دوسری جانب ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت پالیمنٹرین کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سیاسی سورتحال اور پارٹی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا ۔ ایم کیو ایم پی آئی بی کے ترجمان نے ان مزاکرات سے لاعملی کا اظہار کیا ہے جبکہ ایم کیو ایم بہادر آباد کے ترجمان نے بھی ان پس پردہ مذاکرات سے لاعملی کا اظہار کیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پس پردہ مزاکرات کے ابتدائی دور میں دونوں گروپوں میں ڈیڈ لاک ختم کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے اگر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا تو پھر ثالثی یا مزاکراتی وفود کی سطح پر بات چیت کی جائے گی۔